انڈر 18 ایشیاء کپ، قومی جونیئر ٹیم چین روانہ

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیاء کپ کھیلنے کیلئے چین روانہ ہوگئی، گرین شرٹس ایونٹ کے پہلے میچ میں (آج )ہفتہ کو ہانگ کانگ کیخلاف مدمقابل ہوگی۔

(جاری ہے)

انڈر 18 ایشیاء کپ چین کے شہر دازھو میں ہورہا ہے جس میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیرکے باعث روانہ ہوئی۔ ایونٹ میں پاکستان پانچ جولائی کو ہانگ کانگ، چھ جولائی کو سری لنکا، آٹھ جولائی کو بنگلہ دیش اور نو جولائی کو میزبان چین سے مدمقابل ہوگا۔