بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حکومت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دورہ بنگلادیش ملتوی کرنے کا کہہ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے مودی سرکار نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیریز کے میڈیا رائٹس کی فروخت بھی روک دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی براڈ کاسٹر کو بتا دیا گیا کہ سیریز اب نہیں ہوگی۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اہلکار کے مطابق ابھی تک سیریز کی تاریخیں فکس نہیں کی گئیں، بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ اگست میں دورہ کرنا مشکل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ ملتوی ہونے کے حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا۔ سیریز 17 اگست سے 31 اگست تک شیڈول تھی۔

متعلقہ عنوان :