لکی مروت، پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا

جمعہ 4 جولائی 2025 16:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑادیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ خروبہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا ۔ مذکورہ چیک پوسٹ گزشتہ 6سالوں سے خالی پڑی تھی ۔