نانگا پربت سر کرنے کے دوران ہلاک غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش جاری

جمعہ 4 جولائی 2025 16:56

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہونے والی جمہوریہ چیک کی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کی لاش کی تلاش تیز کر دی گئی ۔چلاس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 3 ہیلی کاپٹر میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے لیے متاثرہ مقام کی لوکیشن ٹریس کی جا رہی ہے اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاش تک رسائی کی کوشش جاری ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق 47 سالہ غیر ملکی خاتون کولاو شاوا کلارا 7 رکنی ٹیم کے ہمراہ 17جون کو بونر بیس کیمپ پہنچیں اور نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے نکلیں تھیں، اسی دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان چوٹی سے گر گئیں۔واضح رہے کہ خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کا تعلق جمہوریہ چیک سے ہے، ان کا شمار مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا تھا، وہ کے ٹو اور ایوریسٹ بھی سر کرچکی تھیں۔

متعلقہ عنوان :