وادی نیلم چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے

جمعہ 4 جولائی 2025 17:27

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وادی نیلم چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اپر نیلم سے مظفرآباد آنے والی گاڑی دریائے نیلم میں بہہ گئی ۔

(جاری ہے)

مقامی نوجوانوں نے دریائے نیلم سے نعشوں کو نکال لیاجبکہ ایک بچے کی نعش ابھی تک نہیں مل سکی ۔ سیفٹی وال نہ ہونے اور سڑک کی زبوں حالی حادثے کا سبب بتایا جا رہا ہے۔ سیاحوں کی گاڑی ہزاروں فٹ گہرائی میں جا گری ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ،حادثے کی وجوہات کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ، ایس ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :