اکتوبر احتجاج،حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، پولیس کی عدالت میں رپورٹ

جمعہ 4 جولائی 2025 18:31

اکتوبر احتجاج،حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت 5اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔