شرپسند عناصر کو ضلع کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،ڈی پی اولیہ

جمعہ 4 جولائی 2025 18:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ ہوا۔فلیگ مارچ میں سرکل کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور دیگر افسران نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس ریاست کا ادارہ اور منظم فورس ہے، امن و امان قائم رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ لیہ پولیس قیام امن کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ شرپسند عناصر یا کسی بھی جماعت کو ضلع کا امن خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ضلع بھر میں شو آف فورس کا مظاہر ہ کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :