عوام اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشانی میں مبتلا ہے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

جمعہ 4 جولائی 2025 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ایک ضروری میٹنگ ضلع قلع سیف اللہ میں بمورخہ 2025 07 07کو ایک اہم میٹنگ جناب عبدالخالق جوگزئی صاحب نے بذریعہ گروپ وائس ہمارے سننے میں آیا ہے اس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ساتھ دیتے ہیں انشااللہ جس میں انہوں نے مسائل کا ذکر کیا ہے سب سے اہم مسئلہ زوب بائی پاس اور لورلائی بائی پاس نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشانی میں مبتلا ہے اور یہ عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے جو کہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اس کے علاوہ لورلائی بازار کے ساتھ بائی پاس پر ہر ٹرک والے سے ہزار 1500 روپے لیے جا رہے ہیں جو کہ یہ ہمیں ناقابل قبول ہے اور اسی طرح زوب بائی پاس نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر بھی رشوت کا بازار گرم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مسائل قلع سیف اللہ سے بوا اٹا تک دو ٹول پلازے جو ایک دفعہ بند کر دیا گیا اب دوبارہ سٹارٹ کیے گئے جو کہ ہمیں اس وقت تک ناقابل قبول ہے جب تک ہمیں بائی پاس اور روڈ صحیح حالات میں نہیں بنا کر دیتے طور خم پر گاڑی پر فائرنگ اور رات کو کانوائے کی صورت میں گاڑیوں کو ذلیل کرنا ناقابل قبول ہے اور دیگر مسائل بہت ہے ان پر مکمل اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے لہذا ہم ضلع زوب کے صدر ملک طاہر خان کاکڑ صاحب ضلع قلع سیف اللہ کے صدر ملک شیر علی ضلع دکی کے رضا محمد ضلع ہرنائی صدر عبدالرحمن ضلع لورلائی صدر بلوچ خان کاکڑ ضلع ہرنائی قدیر خان صاحب اور باقی دیگر دوستوں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کے بروز سوموار سات جولائی کو ضلع قلعہ سیف اللہ میں اس اہم میٹنگ کو اتفاق و اتحاد سے شرکت کریں تاکہ ہم اس اہم مسائل کو اجاگر کر سکے ضرورت پڑنے پر مرکز سے بھی اپنے نمائندے بھیجنے کے لیے مشاورت کر کے ملک شیر علی صاحب سے رابطہ کریں گے ۔