5 اکتوبر احتجاج کیس‘حماد اظہر اور رانا شمشاد اشتہاری قرار

جمعہ 4 جولائی 2025 23:05

5 اکتوبر احتجاج کیس‘حماد اظہر اور رانا شمشاد اشتہاری قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شمشاد کو اشتہاری قرار دے دیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ ملزمان خود کو روپوش رکھے ہوئے ہیں اور متعدد چھاپوں کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نہ تو تفتیش میں شامل ہو رہے ہیں اور نہ ہی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔