Live Updates

سہیل وڑائچ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سائبر کرائم ایجنسی کو درخواست دیدی گئی

صحافی کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کو تشہیر کے لیے پھیلانے پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے کیوں کہ اس سے ایک معزز ادارے کی تشخصیت کو نقصان پہنچا؛ درخواست گزار کا مؤقف

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 23 اگست 2025 12:10

سہیل وڑائچ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سائبر کرائم ایجنسی کو درخواست ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست 2025ء ) سینئر صحافی و تجزیہ سہیل وڑائچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سائبر کرائم ایجنسی کو درخواست دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شہری مشکور حسین کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہیل وڑائچ نے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور روزنامہ جنگ میں لکھا کہ عاصم منیر سے جب سیاست کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ریمارکس دیئے کہ "سیاسی مفاہمت اسی صورت میں ممکن ہے جب مخلصانہ معافی مانگی جائے" ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ "نہ تو آرمی چیف نے برسلز میں کوئی سیاسی بیان دیا اور نہ ہی انہوں نے کسی معافی کا ذکر کیا" انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد نے ذاتی تشہیر کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

(جاری ہے)

application against sohail warraich
 
اپنی درخواست میں شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ میں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور روزنامہ جنگ پر سہیل وڑائچ کا کالم پڑھا جو ایک جھوٹی اور من گھڑت کہانی ہے حتیٰ کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں اسے گمراہ کن قرار دیا، لہٰذا استدعا ہے کہ سہیل وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کو تشہیر کے لیے پھیلانے پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے کیوں کہ اس سے ایک معزز ادارے کی تشخصیت کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج کی طرف سے صحافی سہیل وڑائچ کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق کالم پر ردعمل سامنے آیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سہیل وڑائچ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عمران خان سے متعلق کالم من گھڑت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ سہیل وڑائچ کے جس آرٹیکل کی بات ہو رہی ہے وہ برسلز کا ایونٹ تھا اور وہاں سینکڑوں لوگوں نے تصویر بنوائی، آرمی چیف کی طرف سے کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا، سہیل وڑائچ نے بھی دیگر لوگوں کی طرح فیلڈ مارشل کے ساتھ ملاقات کی، وہاں عمران خان کا ذکر ہوا نہ معافی کی بات ہوئی، سہیل وڑائچ نے ذاتی مفاد کیلئے کہانی گھڑی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات