ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی ادائیگی ‘ محکمہ ڈی جی پی آر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 4 جولائی 2025 23:05

ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی ادائیگی ‘ محکمہ ڈی جی پی آر کو درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینلز کے تقریباً 2 ارب روپے کے اشتہارات کی ادائیگی کے لیے دائر درخواست پر محکمہ ڈی جی پی آر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس خالد اسحاق نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل فیصل صدیقی کا موقف تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ محکمہ ڈی جی پی آر ہمیں سن لیں اور ہماری درخواست پر آڈر کر دیں۔ ہماری درخواست ہے کہ تمام بلوں پر الگ الگ آڈر کریں۔ عدالت نے واضح کیا کہ جی، یہ آپ کو سنیں گے بھی اور اس پر آرڈر بھی کریں گے۔