ریمول آف الیگل اپوائنٹمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج

جمعہ 4 جولائی 2025 23:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پشاور ہائیکورٹ نے ریمول آف الیگل اپوائنٹمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین کو نگران دور میں بھرتی کیا گیا تھا، موجودہ منتخب حکومت نے ملازمین کو نکال دیا، حکومتی عمل غیرقانونی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواستوں میں ایکٹ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے، نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف الیکشن منعقد کروانا ہے، نگران حکومت میں بھرتی ملازمین کو نکالنے کیلئے اسمبلی سے ایکٹ پاس کیا گیا۔عدالت نے دونوں جانب کے دلائل مکمل ہونے کے بعد صوبائی ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کردیں۔