ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی علاقے کی عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گا ،کمشنر ساہیوال

جمعہ 4 جولائی 2025 19:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد امراضِ قلب کے جدید علاج کی سہولت میسر آ سکے۔

دورے کے دوران ایکسین بلڈنگ فتح محمد وٹو نے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل کو انسٹیٹیوٹ کی تعمیراتی پیش رفت اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر یاد اللہ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ بعد ازاں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یاد اللہ نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ بجلی کی تنصیب، داخلی و خارجی راستوں کی تکمیل اور آپریشن تھیٹرز کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی علاقے کی عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو گا جہاں جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملے کے ذریعے دل کے مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :