دریائے سوات حادثہ، آٹھویں روز بھی سرچ آپریشن جاری، نوجوان عبداللہ کی تلاش میں دائرہ مزید وسیع

جمعہ 4 جولائی 2025 19:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے کو آٹھ روز گزر چکے ہیں اورآٹھویں روز بھی ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبداللہ کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری رہا۔ حادثہ 27 جون کو پیش آیا تھا، جب دریائے سوات میں پانی کے اچانک ریلے سے 17 سیاح پھنس گئے تھے جن میں سے چار کو زندہ بچا لیا گیا تھاتاہم سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دس اور مردان کے تین سیاح دریا کے ریلے میں بہہ گئے تھے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک بارہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ ڈسکہ کے نوجوان عبداللہ کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کارروائیوں میں اب تک 30 سے زائد اہلکار اور ماہر غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا دائرہ ملاکنڈ، چارسدہ اور نوشہرہ تک بڑھا دیا گیا ہے، جہاں دریا کا بہا زیادہ ہے اور امکان ہے کہ لاش بہہ کر ان علاقوں تک پہنچی ہو۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ دریا کی وسعت، تیز بہا اور پتھریلا علاقہ کارروائیوں کو مشکل بنا رہا ہے، لیکن نوجوان عبداللہ کی تلاش آخری مرحلے تک جاری رہے گی۔متاثرہ خاندان اور سیاحوں کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کو انصاف فراہم کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے۔

متعلقہ عنوان :