s سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس

، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کام کررہا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب

جمعہ 4 جولائی 2025 20:35

ک*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، جمعتہ المبارک کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میںڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ودیگر نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کام کررہا ہے،پنجاب کے تمام اضلاع میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر تعمیر ہورہا ہے، مالی سال 2025-26میں سپورٹس کی 184سکیموں پر کام کیا جارہاہے،96جاری اور88نیوسپورٹس سکیموں کی تعمیر جاری ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مشن سپورٹس کا فروغ ہے پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس سہولیات تعمیر کی جارہی ہیں ،نئے سپورٹس پراجیکٹس کی تعمیر سے ہماری سپورٹس ترقی کررہی ہے۔اجلاس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس پنجاب کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا گیا۔