ح*پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

جمعہ 4 جولائی 2025 20:35

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 28 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایس آئی حسین احمد شاہ کو گردوں کے علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل دانیال صفدر کو بیٹے کی اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔اے ایس آئی علی اقبال کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی اعجاز حسین کو پتھری، کانسٹیبل محمد عارف کو بازو فریکچر اورہیڈ کانسٹیبل امتیاز احمد کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج معالجے کیلئے فی کس01 لاکھ روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :