کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، فیض اللہ فراق

جمعہ 4 جولائی 2025 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، چھموگڑھ واقعہ افسوسناک ہے ، محرم کا مہینہ صبر، تحمل، قربانی اور رواداری کا درس دیتا ہے ، ایک دوسروں کے عقائد اور اصولوں کا احترام ہر طبقے پر واجب ہے ۔ترجمان نے کہا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور رٹ پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اب حالات معمول پر ہیں اور اب ضلعی انتظامیہ و سکیورٹی اداروں کی مداخلت سے امن قائم ہے ، ہمیں چاہئے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور پروپیگنڈوں سے اجتناب کریں ، امن کا قیام گلگت بلتستان کے ایک ایک فرد پر قرض ہے اور اس قرض کو چکانے کیلئے ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں ، ہمیں چاہئے کہ فرقے کی آڑ میں دل آزاریاں نہ بانٹیں ، میدان کربلا کا پیغام تمام مسلمانوں کا مشترکہ پیغام ہے اور فکر حسینی ہر مومن کی شان ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ چھموگڑھ واقعہ کی تحقیق و تفتیش کریں گے اور جس کو بھی قصور وار پایا گیا تو بلا تفریق کارروائی عمل میں لائیں گے ۔