Live Updates

مریم اورنگزیب کا جلالپور پیروالہ میں دوسرے روز بھی قیام، سیلاب متاثرین کیلئے بحالی پیکج اور ریسکیو اقدامات کا اعلان

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:53

مریم اورنگزیب کا جلالپور پیروالہ میں دوسرے روز بھی قیام، سیلاب متاثرین ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) جلالپورپیروالہ میں سیلابی صورتحال کے باعث حکومتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب زیب متاثرہ علاقے میں مسلسل موجود رہیں اورفلڈ بندوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں جاری امدادی کارروائیوں اورمشینری کی تعیناتی پربریفنگ دی گئی۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنروسیم حامد سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مریم اور نگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ریاست شہریوں کے نقصان کا مکمل مداوا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متاثرین کی بحالی کے تمام اقدامات کی براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے ہر گھرتک ریلیف پہنچانے کا واضح ٹاسک دیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے جلالپورپیروالہ میں اضافی کشتیوں،لائف جیکٹس اوردیگر ضروری مشینری فراہم کردی ہے تاکہ ریسکیو کارروائیاں تیز کی جا سکیں۔

شہرکو سیلابی ریلے سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام مشینری فیلڈ میں کام کررہی ہے۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری انخلاء کیلئے تمام نجی کشتیوں کو بھی ہائرکرلیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ اورپولیس سمیت ضلعی ادارے مکمل طور پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ مریم اورنگزیب نےاعلان کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی بحالی پیکج دیا جائے گا تاکہ متاثرہ افراداپنی زندگی نئے سرے سے شروع کر سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات