Live Updates

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان کے سیلابی علاقوں سے3628 افرادکو ریسکیو کیا گیا،ڈاکٹررضوان نصیر

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:12

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان کے سیلابی علاقوں سے3628 افرادکو ریسکیو ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب، ڈاکٹررضوان نصیر نے کہاہے کہ ضلع ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں میں 139 ریسکیو بوٹس فلڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان کے سیلابی علاقوں سے3628 افرادکو ریسکیو کیا گیا، گزشتہ تین دنوں میں 13617افراد کوملتان کے سیلابی علاقوں سے ریسکیو کیا گیا، اب تک ریسکیو 1122کی جانب سے ملتان سے 25 ہزار سے زائد افراد کو سیلابی علاقہ جات سے ریسکیو کیا جا چکا ہے، اب تک تمام اداروں کے تحت صرف ملتان سے تین لاکھ 62 ہزار سے زائد لوگوں کا انخلاءاور تین لاکھ سے زائد جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیاہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو جلالپورپیروالاکے سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب جلال پور پیر والا، علی پور، شجا ع آباد اور منو والا بند پر جاری فلڈ ریسکیو آپریشن کی خودنگرانی کررہے ہیں ۔ ڈاکٹررضوان نصیرنے کہاہے کہ پنجاب بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 1500 سے زائد کشتیاں فلڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، پنجاب بھرسے گزشتہ تین دنوں میں سیلابی علاقوں سے 66ہزارسے زائد افراد جبکہ اب تک مجموعی طور پرتین لاکھ 62 ہزارسے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب بھرکےتمام اضلاع کےسیلابی علاقوں سے2.2 ملین سےزائد افراد اور1.6 ملین سے زائد جانوروں کا محفوظ انخلاکروایاجاچکاہے،جلالپورپیروالا،مظفرگڑھ،علی پور جتوئی اورمحب شاہ کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ سیلابی علاقوں سے محفوظ انخلاءمیں تعاون کریں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات