صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:35

صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں، گورنر فیصل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں نٹ شیل گروپ کے چیئرمین محمد اظفر احسن اور سی ای او رابعہ احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ملاقات میں 2 اکتوبر 2025 کو پشاور میں منعقدہ پاکستان بزنس سمٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وفد سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ،اس سے معاشی ترقی اور عوامی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔