
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عظمی بخاری
جمعرات 11 ستمبر 2025 16:12

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پنجاب نے کسی سے مدد نہیں مانگی،پنجاب جو بھی کر رہا ہے اپنے وسائل سے کر رہا ہے،صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں490 میڈیکل کیمپس اور412 ویٹرنری کیمپ موجود ہیں،جہاں متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب کے مجموعی طور پر چار ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریبا 17 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ گزشتہ تین روز میں 13 ہزار 617 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعلی مریم نواز نے سیلاب کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا ہے،وہ روزانہ کی بنیاد پر حالیہ سیلاب کے حوالے سے اداروں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کرتی ہیں اور انتظامیہ سے پوچھتی ہیں کہ متاثرین کو مزید ریلیف دینے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ کل ایک پرائیویٹ کشتی چلانے کا واقعہ سامنے آیا،پرائیویٹ کشتی والا سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے پیسے مانگ رہا تھا،نجی کشتیوں کے مالکان کا معاوضہ طلب کرنے پر وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا ہے،سیلاب میں گھرے جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانیوال میں گندم کو بر وقت محفوظ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندم خراب ہوئی،حکومت پنجاب کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو3 دن کا وقت دیا گیا تھا،اس وقت پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی گندم کے ایک ایک دانے پر نظر مرکوز ہے،اس وقت گندم کے ریٹ میں700 روپے فی من کمی دیکھی جا رہی ہے، آٹے کی قیمت میں ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔عظمی بخاری نے کہا کہ سعودی حکومت شاہ فیصل ٹرسٹ کی جانب سے آنے والا امدای سامان متاثرین میں تقسیم کیا گیا،وزیراعلی مریم نواز خود سیلاب متاثرین کیلئے ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب پر سیاست نہیں بلکہ پوری قوم کو متحد ہو کر سیلاب میں گھرے لوگوں کی امداد کر نی چاہیے،متاثرین کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے،سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹر سے امداد پہنچانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سیلاب کی صورت حال کے دوران میڈیا کا کردار مثبت رہا،پنجاب میں حالیہ سیلاب کی صورتحال سے عوام کو صحیح آگاہی دینے اور متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تشہیر کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتحریک تخفظ حقوق چترال کی وفدکی ملاقات
-
سپریم کورٹ 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر
-
تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیوسہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی‘پنجاب بارکونسل
-
اینکر مرید عباس قتل کیس :عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت دیدی
-
عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دگیر کے خلاف فردجرم کی کارروائی موخر کردی
-
الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے وارڈ نمبر 8 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
-
صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عظمی بخاری
-
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان کے سیلابی علاقوں سے3628 افرادکو ریسکیو کیا گیا،ڈاکٹررضوان نصیر
-
فیصل آباد،منشیات کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران مشتعل شخص نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل ، ایک کو زخمی کر دیا
-
مریم اورنگزیب کا جلالپور پیروالہ میں دوسرے روز بھی قیام، سیلاب متاثرین کیلئے بحالی پیکج اور ریسکیو اقدامات کا اعلان
-
میئر کراچی کا شہر میں بارش سے تباہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.