پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد نے دوران چیکنگ ملتان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج لیا

جمعہ 4 جولائی 2025 21:30

خانیوال 04 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) پٹرولنگ پولیس ٹھٹھہ صادق آباد نے دوران چیکنگ ملتان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد کے شفٹ انچارج امتیاز اقبال چٹھہ نے مشکوک موٹر سائیکل سوار 125 کو روکتے ہوئے کاغذات طلب کیے ، کاغذات نہ ہونے پر موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر پولیس ای ایپ پر چیک کیا تو مذکورہ موثر سائیکل ملتان کے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ نمبر 998/22 بجرم 392 ت پ ڈکیتی شدہ نکلا ۔

پٹرولنگ پولیس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان لیاقت علی ولد نور محمد سکنہ چک نمبر 137 دس آر کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ۔ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے پٹرولنگ پولیس شفٹ انچارج امتیاز اقبال چٹھہ کی مدعیت میں موٹر سائیکل برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :