- رحیم یارخان‘ہائی ایس ویگن آتشزدگی سانحہ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی انکوائری رپورٹ

جمعہ 4 جولائی 2025 21:35

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)ہائی ایس ویگن آتشزدگی سانحہ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی انکوائری رپورٹ‘امپریل ہائرسکینڈری سکول کی رجسٹریشن منسوخ‘ 10لاکھ روپے مالیت کاجرمانہ عائد‘ سکول مکمل طورپر بندکردیاگیا‘ تفصیل کے مطابق تین روز ایل پی جی گیس سلنڈرلیک ہونے سے بھڑکنے والی آگ کے نتیجہ میں ہائی ایس ویگن میں سوار دوطالبات جھلس کرجاں بحق 9سے زائدبری طرح زخمی ہوگئی تھیں‘ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری رپورٹ میں امپریل ہائرسکینڈری سکول کی رجسٹریشن کومنسوخ کردیاگیاانکوائری کمیٹی کے سامنے سکول انتظامیہ غیرحاضر‘عوام کی دھوکہ دھی کیلئے سکول کانام امپریل ہائرسکینڈری سکول جبکہ بورڈ امپریل کالج اینڈٹیکنالوجی کااستعمال کرنے کاانکشاف‘ سکول انتظامیہ کو 10لاکھ روپے مالیت کاجرمانہ عائدکیاگیاجبکہ سکول کومکمل طورپربندکردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :