
مسجد الحرام میں پہلی بار جمعہ کے خطبہ کا 35 زبانوں میں ترجمہ، اسلامی پیغام کی عالمی رسائی کی جانب تاریخی پیش رفت
جمعہ 4 جولائی 2025 22:20
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتِ امور دینیہ کے مشیر اور میڈیا و ابلاغ کے جنرل سپروائزر فہیم الحمید نے کہا کہ خطبے کے ترجمے کا یہ منصوبہ عالمی سطح پر بین المذاہب مکالمے، تہذیبی ہم آہنگی اور اسلامی اتحاد کو فروغ دینے کی صدارت کی حکمت عملی کا حصہ ہے، یہ صرف ترجمے کا عمل نہیں بلکہ تہذیبوں، قوموں اور انسانوں کے درمیان پل تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر سے آنے والا ہر نمازی چاہے وہ کسی بھی زبان سے تعلق رکھتا ہو خود کو روحانی طور پر خطبہ جمعہ سے جُڑا ہوا محسوس کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے وژن پر رکھی گئی ہے، جنہوں نے حرمین شریفین کو عالمی دینی قیادت کا مرکز قرار دیا ہے، اُن کے مطابق "ہمارا پیغام عالمگیر ہے اور اسی لیے اسے دنیا کی مختلف زبانوں میں پہنچانا ناگزیر ہے۔" صدارتِ امور دینیہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مطابق ترجمے کے اس عمل کو ایک منظم اور جدید آپریشنل ماڈل کے تحت مکمل کیا گیا، جو درستگی، مستندیت اور بروقت رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ خطبات کا ترجمہ جدید صوتی نظام اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مسجد میں موجود نمازیوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سامعین تک بھی پہنچایا جا رہا ہے۔یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے حرمین شریفین کو روحانی عظمت، بین الاقوامی مذہبی مکالمے اور عالمی رہنمائی کے مراکز کے طور پر پیش کرنے کی جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔خطبہ جمعہ کے 35 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ، صدارتِ امور دینیہ نے شمولیت، ہم آہنگی اور اسلامی پیغام کی عالمگیریت کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان اس تاریخی ترجمے سے مستفید ہوئے، جو اسلامی پیغام رسانی، روحانی شمولیت اور بین الاقوامی تعلقات کی ایک نئی اور روشن راہ کی نشاندہی کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت ناقابلِ برداشت ہے، ریڈ کراس
-
ایران نے اپنی پہلی بحری فوجی مشقوں’پائیدارقوت 1404 کا آغاز کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.