اسلام آبادپولیس نے چار گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

جمعہ 4 جولائی 2025 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) اسلام آبادپولیس نے چار گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تھانہ بنی گالہ، تھا نہ لوہی بھیر، تھا نہ آ بپا رہ اور تھا نہ مار گلہ پولیس کو شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ان کے بچے لا پتہ ہو گئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دئیے، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔