سعودی فالکنز کلب کا رواں سال کے لیے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 5 جولائی 2025 08:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) سعودی فالکنز کلب نے رواں سال کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس میں ریاض کے شمال میں واقع ملہم اور مملکت کے دیگر مقامات پر چھ بڑے ایونٹس شامل ہیں جو 122 دنوں پر محیط ہیں۔ان ایونٹس کو فالکنری،شکار اور اس سے متعلقہ ثقافتی روایات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سییزن کا آغاز 5 سے 25 اگست تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن سے ہوگا جس میں سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن اور انٹرنیشنل فالکن فارمرز کی نمائش شامل ہے۔

سعودی فالکنز کلب میں نیلامی یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن خطے میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے جو 2 سے 11 اکتوبر تک ہوگی۔اس نمائش میں ممکت کے اندر اور باہر سے نمائش کنندہ شرکت کریں گے' فالکنری، شکار، سفر، ہتھیار، مہم جوئی کےلیے جدید ڈیوائسز اور سامان کی نمائش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :