بھارت کی ترقی احمقوں کے ہاتھ میں، پل کے نام پر سانپ کا پھن بنا ڈالا

سبھاش نگر ریلوی اوور بریج پر صرف 8 گھنٹوں کے اندر دو حادثات پیش آچکے ہیں، بھارتی میڈیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بھارت کی ترقی احمقوں کے ہاتھ میں چلی گئی، نوے ڈگری فلائی اوور کے کارنامے کے بعد اب پل کے نام پر سانپ کا پھن بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے عیش باغ پل کو اس کے 90 ڈگری موڑ پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے چند ہفتوں بعد ہی ایک اور پل نے اپنی سانپ جیسے ساخت اور غلط جگہوں پر نصب ڈیوائیڈرز نے بھارتی عوام کی زندگیاں خطرے میں دال دیں۔رپورٹ کے مطابق سبھاش نگر ریلوی اوور بریج پر صرف 8 گھنٹوں کے اندر دو حادثات پیش آئے، جس سے اس کے ڈیزائن اور حفاظتی پہلوں پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔