یومِ عاشور عظیم تر مقصد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے‘لطیف ملک، عتیق الرحمن، ریاض احمد

شہادت امام حسین کا فلسفہ ظلم و جبر کیخلاف ہر قیمت پر ڈٹ جانا ہے‘ پیٹرن انچیف ،چیئرمین ،وائس چیئرمین پی سی ایم ای اے

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ عاشور عظیم تر مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے، شہادت امام حسین کا فلسفہ ظلم و جبر کے خلاف ہر قیمت پر ڈٹ جانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین نے طاقت اور تعداد کم ہونے کے باوجود اسلام کے اصولوں، اقدار سے دستبردار ہونے سے انکار کیا، انہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ کے لیے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اپنی جان قربان کر دی،یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں معاشرے کی عظیم تر بھلائی اور انسانیت کی بہتری کے لیے ذاتی آسائشوں اور خواہشات کو ترک کر دینا چاہیے، آج حضرت امام حسین کا پیغام پوری دنیا کے مسلمانوں میں گونج رہا ہے۔پی سی ایم ای اے کے عہدیداروںنے کہا کہ یوم عاشور کے دن کے پیغام کو دیکھا جائے تو اس میں مسلمانوں کے لئے مقصد حیات ہے ، اس دن میں ایسے رازہیں جنہیں پانے کیلئے ہمیں امام حسین کی عملی زندگی کا جائزہ لینا ہوگا اور پھر اسے اپنے لئے مشعل راہ بنانا ہوگا۔