پشاور، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کا 9 محرم کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صدر کینٹ کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد نے 9 محرم کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صدر کینٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی کینٹ اعتزاز عارف نے کنٹرول سنٹر میں ماتمی جلوس کی سکیورٹی انتظامات کے بارے میں ایس ایس پی آپریشنز کو بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا کہ ماتمی جلوس کے روٹس بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ کے زریعے سویپنگ کی گئی ہے جبکہ اہم مقامات پر لوکل پولیس ،لیڈیز پولیس، کمانڈوز اور دیگر یونٹس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :