پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13شیر قبضے میں لے گئے،5افراد گرفتار مقدمات درج

لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہری محکمہ وائلڈ لائف کے ریڈار پر آگئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں 22 مقامات کی انسپکشن کی، لاہور سے 4 شیر بازیاب کرائے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 5 جولائی 2025 14:02

پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 13شیر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،محکمہ وائلڈ لائف نے 13شیر قبضے میں لے گئے،5 افراد گرفتار مقدمات درج،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا،لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہری محکمہ وائلڈ لائف کے ریڈار پر آگئے۔

پنجاب بھر میں اب تک 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی۔ اس دوران 13 شیر قبضے میں لے لئے گئے جبکہ 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5 مقدمات درج کئے جاچکے۔ 2 مقدمات درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق2 مزید مقدمات زیر کارروائی ہیں۔بتایاگیاہے کہ محکمہ وائلڈلائف کی کارروائی میں لاہور سے 4 شیر بازیاب کرائے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک احاطہ بھی سیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

3 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور3 مقدمات درج کئے گئے۔گوجرانوالہ سے 4 شیر،فیصل آباد سے 2 شیر قبضے میں لئے گئے اور ایک احاطہ سیل اور ایک مقدمہ زیرتکمیل ہے۔ جبکہ ملتان سے 3 شیر تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا اور دو ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں۔ملتان سے اب تک 3 شیر برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ 2 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابل برداشت ہے۔

عوام کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ غیر قانونی طور پر شیر رکھنا نہ صرف جرم ہے بلکہ معاشرے کیلئے خطرہ بھی ہے۔ وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عمل ہوگا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ان کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابلِ برداشت ہے۔ عوام کی سلامتی کے اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

غیر قانونی طور پر شیر رکھنا نہ صرف جرم ہے بلکہ معاشرتی خطرہ بھی ہے۔ وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں غیرقانونی طور پر شیر یا دیگر خطرناک جانور رکھے گئے ہوں تو فوری طور پر ہیلپ لائن 1107 پر اطلاع دیں۔