مانسہرہ، واپڈا کا سامان اور گھریلو اشیاء چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے واپڈا کا سامان اور گھریلو اشیاء چوری کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیے،ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سرکل بفہ شاہجہان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خاکی عبد الستار خان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واپڈا کا سامان اور گھریلو اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان واست شاہ سکنہ تاتار سیداں اور محمد سلیم سکنہ خواجگان (کباڑیہ) نے محکمہ واپڈا کی چین بلاک،دو عدد مشین اور گھر کے اندر سے پانی کی میزائل موٹر چوری کی تھی جسے پولیس نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور بروقت کارروائی کے ذریعے ٹریس کیا،دونوں ملزمان سے مالِ مسروقہ برآمد کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔