Live Updates

اسلام آباد میں معروف فیشن برینڈ سٹور کے ملازم پر بااثر خاتون کا تشدد

مذکورہ واقعہ اسلام آباد میں سینٹورس شاپنگ مال میں موجود سٹور پر پیش آیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر خاتون ملازم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردیتی ہے ملازم خاموشی سے خاتون کا تشدد برداشت کرتا دکھائی دیتا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 5 جولائی 2025 16:27

اسلام آباد میں معروف فیشن برینڈ سٹور کے ملازم پر بااثر خاتون کا تشدد
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف فیشن برینڈ سٹور کے ملازم پر بااثر خاتون کا تشدد، مذکورہ واقعہ اسلام آباد میں سینٹورس شاپنگ مال میں موجود سٹور پر پیش آیا، اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں موجود کلاتھنگ سٹور کے ملازم پر بااثر خاتون کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں خاتون کو ملازم پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سٹور میں متعدد کسٹمرز بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر خاتون ملازم پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردیتی ہے جب کہ ملازم اس دوران خاموشی سے خاتون کا تشدد برداشت کرتا دکھائی دیتا ہے۔خاتون کی جانب سے ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہڑے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

تاحال ملازم پر تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والے افراد کو ملازم کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے تھا کہ بعض افراد نے نشاندہی کی کہ اب یہ ٹرینڈ بن چکا ہے کہ کچھ بھی غلط ہو رہا ہوتا ہے تو اس کی ویڈیو بنادی جاتی ہے لیکن غلط کرنے والے کو روکا نہیں جاتا۔دوسری جانب معروف کلاتھنگ فیشن برانڈ سٹور نے اپنی پوسٹ میں اس واقعہ کی تصدیق اور بااثرخاتون کی جانب سے ملازم پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہ پر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور گاہکوں کو ملازمین کی عزت نفس کی خیال کرنا چاہیے۔

معروف فیشن برانڈ نے تشدد کا شکار بننے والے ملازم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے صبر کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ سٹور کے ملازم نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا خیال کرتے ہوئے خاتون کوکسی طرح کا بھی کوئی رد عمل نہیں دیا۔ کلاتھنگ سٹور انتظامیہ نے اپنے تمام ملازمین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام سٹاف کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہوں نے انتہائی بہتر انداز میں نامناسب واقعے کو سنبھالا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات