ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے دوڑ اور باندہی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:03

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر نوابشاہ عبدالصمد نظامانی نے دوڑ اور باندہی میں واقع امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر دوڑ کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کو ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے دوڑ اور باندہی کی ٹاؤن انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کی بھی ہدایات کی۔بعد ازاں انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایت پر باندہی میں قائم کی جانے والی آئی ٹی کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر، وائس چیئرمین باندہی ایڈووکیٹ جی ایم خاصخیلی، عبدالواحد جمالي اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :