ڈویژنل کمشنر اور آر پی او ساہیوال نے یوم عاشور کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیچہ وطنی کا دورہ کیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:03

چیچہ وطی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) یوم عاشور کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ریجنل پولیس آفیسرمیاں محبوب رشید نے چیچہ وطنی کا دورہ کیا۔ دونوں ڈویژنل افسران نےجلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں پر انتظامات چیک کیے اور تمام انتظامات پر اطیمنان کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا مقامی انتظامیہ نے یوم عاشور کے جلوسوں کے روٹس کے حساس مقامات کومقررہ خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا ہے اور کنٹرول روم سے تمام بڑے جلوسوں کی نگرانی کی جائیگی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی سلیم خان رتھ اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری ،چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی بلدیہ پرویز اختر گجر اور امن کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔\378