سی ٹی ڈی و پنجاب پولیس کا بہاولپور میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس نے بہاولپور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی فتنہ الہندوستان تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولیاں، ہینڈ گرنیڈ اور حساس مواد برآمد کیا گیا ہے جو کسی بڑی تخریبی کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی نے دہشتگردی، قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔