یومِ عاشورہ ایثار، صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے،ریحانہ خان

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)چیئر پرسن ویمن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ریحانہ خان نے کہا ہے کہ کربلا کا واقعہ تاریخِ انسانیت کا وہ باب ہے جو ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، حق کے لیے قربانی دینے اور صبر و استقامت کا عملی سبق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں نے میدانِ کربلا میں جو بے مثال قربانیاں دیں، وہ رہتی دنیا تک حریت، عدل، اور انسانیت کے علمبرداروں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

ان عظیم قربانیوں نے اسلام کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ حق اور باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی۔یحانہ خان نے کہا کہ خواتین کو بھی کربلا سے یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ حضرت زینبؓ جیسے کردار ہماری عملی زندگی میں رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ظلم کے خلاف جرات مندانہ آواز بلند کر کے خواتین کے لیے ایک عظیم مثال قائم کی۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ یومِ عاشورہ کے موقع پر باہمی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور مذہبی احترام کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے والدین سے خصوصی طور پر کہا کہ وہ نئی نسل کو کربلا کے فلسفے سے روشناس کروائیں تاکہ وہ صبر، قربانی، سچائی اور جرات جیسے اوصاف کو اپنائیں۔آخر میں محترمہ ریحانہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں امام حسینؓ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔[