اسٹیل ٹائون پولیس کی کارروائی،شہریوں کورائیڈرکے بہانے لوٹنے والاڈکیت گرفتار

ہفتہ 5 جولائی 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) اسٹیل ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور شہریوں کورائیڈرکے بہانے لوٹنے والے ڈکیت کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 30بور پستول بمعہ رائونڈز،نقدی، 2موبائل فونز اورموٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یوسف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بزرگ خاتون کوواردات کا نشانہ بنایا جب وہ بینک سے پنشن کی رقم نکال کراپنے گھر جا رہی تھی۔

گرفتار ملزم رائیڈر کا روپ دھار کر شہریوں کو رائیڈ پر بٹھاتاپھرویران مقام پر لے جا کر اسلحے کے زور پرلوٹ لیاکرتا تھا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹیل ٹائون سمیت مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیاہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :