لاثانی ایکسپریس مسافر ٹرین بدوملہی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی

ہفتہ 5 جولائی 2025 20:15

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)لاہور سے بذریعہ نارووال سیالکوٹ جانے والی125 اپ لاثانی ایکسپریس مسافر ٹرین بدوملہی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی رفتار انتہائی کم ہونے کی وجہ سے تمام مسافر محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹرین میں بوگیوں کی کمی کے باعث شدید رش تھا مسافر ٹرین کے انجن اور بوگیوں کی چھتوں پر سوار تھے اور ٹرین میں پائوں رکھنے کی جگہ نہیں تھی۔ ٹرین جونہی بدوملہی سے نارووال کے لیے آہستہ آہستہ روانہ ہوئی تو چند لمحوںبعد ہی اس کی ایک بوگی روزدار دھماکہ سے پٹری سے اتر گئی جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔لاثانی ایکسپریس ٹرین پٹڑی سے اترنے پر نارووال لاہور سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہو گئی۔