ر*دالبندین ،گاڑیوں میں تصادم 2 خواتین جاں بحق بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی

ہفتہ 5 جولائی 2025 20:40

۹دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) دالبندین کے قریب دو کار گاڑیوں میں تصادم 2 خواتین جاں بحق بچوں سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے قریب دو کار گاڑیوں میں خوفناک تصادم سے دو خواتین جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں خواتین، مرد ،اور بچے شامل تھے زخمیوں کو دالبندین پرنس فہد ہسپتال لایا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ذرائع کے مطابق حادثہ پاک ایران شاہراہ کرودک اور چہتر کے درمیان پیش آیا ہے مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔