ریسکیو 1122ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس عزاء پر ایمرجنسی سروس فراہم کرنے کے لئے تعینات

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احمد کمال کی ہدایت پر ریسکیو 1122ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کو محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس عزاء پر ایمرجنسی سروس فراہم کرنے کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ان ٹیموں کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ریسکیو 1122 عوام سے اپیل کرتی ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :