یوم عاشور،ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی متحرک

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او شاہد ندیم رانا کی ہدایات پر محرم الحرام کےتحت ڈویژن ڈیرہ غازی خان کی 12 تحصیلوں کی 400 سے زائد امام بارگاہوں،1360 جلوس، 4658مجالس میں جامع صفائی کے لیے 9311ورکرز، 551سپروائزری سٹاف اور160 مانیٹرنگ سٹاف تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق ہر تحصیل کے یونین کونسل/ وارڈ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو صفائی کے عمل کو یقینی بنائیں گی۔ پانی کا چھڑکاؤ، چونے کا استعمال، اور کچرا کنٹینرز کی مناسب تنصیب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈویژن بھر میں شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے دوران صفائی کا نظام 24/7 فعال رہے گا۔

تمام جلوسوں سے قبل اور بعد میں فوری صفائی، جراثیم کش سپرے، اور کوڑے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 اور مقامی دفاتر میں شکایات سیل بھی چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔ تاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔کمپنی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ صفائی عملے سے بھرپور تعاون کریں، کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں، اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔اس کے علاوہ کسی بھی معلومات یا مدد کے لئے ہیلپ لائن1139،سی ای او شاید ندیم رانا 03309245777،منیجر آپریشنز حسنین خان گشکوری 03391111381 اور ترجمان محمد عادل کے نمبر 03158548180 پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔