مریدکے پریس کلب کے سینئر رکن سجاد بھٹی انتقال کر گئے

اتوار 6 جولائی 2025 01:15

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2025ء)مریدکے پریس کلب کے سینئر رکن سجاد بھٹی انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ رتن پورہ میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں ، مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد مریدکے پریس کلب سپریم کونسل کے چیئرمین محمد ساجد مغل کی ہدایت پر ہنگامی طور پر مریدکے پریس کلب کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں مریدکے پریس کلب کے تمام صحافیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی۔