محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،ترجمان سیالکوٹ پولیس

اتوار 6 جولائی 2025 12:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت، اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سوشل میڈیا صارفین کسی بھی پلیٹ فارم پر مسلکی ،مذہبی بحث سے گریز کریں کسی بھی وائلیشن کی صورت میں پولیس،ایف آئی اے کو بروقت مطلع کریں۔