ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دسویں محرم الحرام کے سلسلے جلوسوں اورمجالس کےانتظامات کا جائزہ

اتوار 6 جولائی 2025 16:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضا،ڈی پی اواٹک ڈاکٹرغیاث گل خان اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیل دسویں محرم الحرام کے سلسلے جلوسوں اورمجالس کےانتظامات کاجائزہ لیا۔تینوں افسران کو سیکیورٹی اور میونسپل انتظامات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔افسران نےکنٹرول روم کادورہ بھی کیا اوروہاں کنٹرول روم کے کیمروں کےجلوسوں کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے بتایا کہ دس محرم کو مجموعی طور پر 49 برآمد کیے گئے۔ان میں اے کیٹیگری کے نو،بی کیٹگری کے چھ اور سی کیٹگری کے 34جلوس شامل ہیں۔ 10 محرم کو مجموعی طور پر 70 مجالس منعقد ہوں گی۔ان میں اے کیٹگری کے 18 بی کیٹگری کی تین اور سی کیٹگری کی 49 مجالس شامل ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے لیے مختلف اہم مقامات پر 22 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور اس کے علاوہ سیف سٹی کے 180 کیمرے بھی شامل ہیں۔آرمی کی ایک یونٹ اوررینجرز کی دو کمپنیاں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :