
سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ پی ٹی آئی کا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے‘ رانا ثنا اللہ
منگل 9 ستمبر 2025 16:50

(جاری ہے)
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، ان کے کئی اراکین مجھے ووٹ دینا چاہتے تھے مگر میں نے منع کیا کہ اپنی ہی جماعت کو ووٹ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جب بیرونی خطرات لاحق تھے تو بانی پی ٹی آئی سننے کو تیار نہیں تھے۔پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اندھی تقلید کرنے والے صرف فتنہ و فساد اور انتشار چاہتے ہیں، اس جماعت نے ایک پالیسی کے طور پر لعن طعن کے کلچر کو اپنایا، اس جماعت نے پالیسی اپنائی کے مخالف کو دیکھ کر گالیاں دیں، بانی پی ٹی آئی کو شرف حاصل ہے کہ تاریخ میں شاید وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے بطور پالیسی اوئے توئے کے کلچر کو اپنایا،حکومت یا کسی ادارے کو نہیں پوری قوم کو ان کا راستہ روکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی سیاسی اور عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے ممکن ہوئی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نظر آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاق استحکام پاکستان کا پیغام دے کر قومی یکجہتی کو فروغ دیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی اور ان کے حامی انتشار، فتنہ اور انارکی کے خواہاں ہیں اور ان کا رویہ کسی طور بھی سیاسی نہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھی وہی عناصر ہیں جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست ہمیشہ مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں۔ پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ ہم این آر او نہیں دیں گے اور اسٹیبلشمنٹ بات کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور پالیسی اپنے لوگوں کو مجبور کیا کہ مخالف کو دیکھیں تو چور کہیں، یہ سیاسی رویہ اپنائیں تو ہم سیاست کیلئے حاضر ہیں، وزیراعظم خود چل کر گئے ہیں اپوزیشن کے پاس کہ آئیں ہم بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، سیاست ہمیشہ مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں، پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ ہم این آر او نہیں دیں گے اور اسٹیبلشمنٹ بات کرنے کی اجازت نہیں دے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔آخر میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور انہیں وہاں تمام قانونی سہولتیں ملنی چاہئیں، ساتھ ہی انہوں نے علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے کی بھی مذمت کی۔مزید قومی خبریں
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
گورنرہاؤس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ پی ٹی آئی کا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے‘ رانا ثنا اللہ
-
ُاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، جام کمال خان
-
گورنر خیبرپختونخوا سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
لاہورہائیکورٹ، شناختی کارڈ نہ بننے پر نادرا کو فیصلہ کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.