یوم عاشورکے موقع پر شہریوں کی قبرستانوں میں آمد

اتوار 6 جولائی 2025 17:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) فیصل آباد میں یوم عاشورکے موقع پر لاکھوں شہریوں کی قبرستانوں میں آمدکاسلسلہ جاری رہا جو اپنے پیاروں کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دیکر ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور قرآن پاک کی تلاوت و فاتحہ خوانی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

سابقہ روایات کے مطابق جھنگ روڈ کے مرکزی قبرستان سمیت شہر کے مختلف قبرستانوں میں لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا اور کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے قبروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اگر بتیاں جلائیں اور قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے دعائیں مانگیں۔اس موقع پرکئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے جبکہ قبروں پرحاضری کے موقع پر مرد، نوجوان، بزرگ حضرات سمیت خواتین کی آنکھیں نم ہوگئیں اور وہ اپنے پیاروں کو یاد کر کے آنسو بہاتے رہے، کمسن بچے بھی بڑوں کے ساتھ اپنے بزرگوں، عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی آخری آرام گاہوں کے قریب بیٹھے درود و تسبیح کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :