پیر مصور خان کا ملاکنڈ میں سیلابی ریلے میں خاتون اور دو بچوں کی وفات پر اظہار افسوس

اتوار 6 جولائی 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جنگلات، ماحولیات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے درگئی ضلع ملاکنڈ میں بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے میں دو مختلف مقامات پر خاتون اور دو بچوں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں معاونِ خصوصی نے مرحومین کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبرِ و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ بعد ازاں معاونِ خصوصی پیر مصور خان نے ضلع ملاکنڈ میں ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :