یومِ عاشورہ ہمیں قربانی صبر اور حق پر ثابت قدمی کا درس دیتا ہے، سی ای اوز واٹر کارپوریشن

اتوار 6 جولائی 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے 10محرم الحرام کے موقع پرحضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں قربانی صبر اور حق پر ثابت قدمی کا درس دیتا ہے۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی اسلام کے روشن مستقبل کی ضمانت بنی اور ان کی شہادت عدل حریت اور انسانیت کی اعلی مثال ہے۔

انہوں نے کہا واقعہ کربلا ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے جبکہ یومِ عاشورہ پر ہمیں ایثار اتحاد اور قربانی کے جذبے کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بہتر اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یومِ عاشورہ کے موقع پر واٹر کارپوریشن کی پوری ٹیم عزادارانِ حضرت امام حسینؓ کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا تھا۔

یومِ عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہائیڈرنٹس سیل کی جانب سے مختلف مقامات پر واٹر ٹینکرز تعینات کر دیے گئے تھے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :