
ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کا گولڈن ویزہ کے اجرا سے کوئی تعلق نہیں ، یو اے ای حکام
پیر 7 جولائی 2025 12:06

(جاری ہے)
اتھارٹی کے مطابق گولڈن ویزے حاصل کرنے کے اہل افراد میں جائیداد کے سرمایہ کار، کاروباری افراد، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد، سائنسدان، ماہرین، نمایاں طلبہ و فارغ التحصیل افراد، انسانی ہمدردی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔
سکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی ( ایس سی اے ) نے مالیاتی شعبے اور سکیورٹیز سروسز کے ضوابط میں بین الاقوامی معیارات کی پابندی کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی کے ضوابط شفافیت، اعتماد اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کے لئے وضع کئے گئے ہیں تاکہ ملک میں معیاری سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور ایک پائیدار سرمایہ کاری کا ماحول تشکیل دیا جا سکے۔سکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے لئے علیحدہ ضوابط موجود ہیں اور اس کا گولڈن ویزہ کے اجرا سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اتھارٹی نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لئے صرف سرکاری اور معتبر ذرائع سے رجوع کریں تاکہ غلط معلومات یا ممکنہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔اسی طرح ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی ( وی اے آر اے ) نے بھی اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ دبئی میں ورچوئل ایسیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو گولڈن ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔ اتھارٹی نے سرمایہ کاروں اور صارفین کو تاکید کی کہ وہ صرف ان کمپنیوں سے رجوع کریں جو مکمل طور پر لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ہیں۔اتھارٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ صارفین کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہوئے خطرات سے بچاؤ کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی اور متعلقہ وفاقی و مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی تعاون رکھتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی سے لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لئے لازم ہے کہ وہ دبئی حکومت اور دیگر وفاقی اداروں کی جانب سے طے شدہ ویزہ ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔ اتھارٹی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ’’TON ’’ نامی کمپنی ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی سے نہ تو لائسنس یافتہ ہے اور نہ ہی ریگولیٹڈ۔تینوں اتھارٹیز نے مشترکہ طور پر عوام اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور صرف سرکاری ویب سائٹس اور منظور شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔ اتھارٹیز نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے غیر تصدیق شدہ اشتہارات اور پیشکشوں سے اجتناب کیا جائے۔گولڈن ویزے کے متعلق مکمل اور درست معلومات کے لیے عوام کو وفاقی اتھارٹی برائے شہریت کی سرکاری ویب سائٹ www.icp.gov.ae وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔\932متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.