ایران کے رہبرِ اعلی خامنہ ای اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئے

پیر 7 جولائی 2025 15:18

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز تہران میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی جو اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد ان کی عوام کے سامنے پہلی آمد تھی،بزرگ رہنما کو سرکاری ٹیلی ویژن کی نشر کردہ ایک ویڈیو میں ایک مسجد میں لوگوں کو سلام پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا جب نمازی امام حسین کے یومِ شہادت کے موقع پر نعرے لگا رہے تھے۔ یہ شیعہ مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہوتا ہے۔